مٹیاری کے قریب ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

May 17, 2025 | 16:06:PM
مٹیاری کے قریب ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مٹیاری کے علاقے پلیجانی سٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔

مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیااور مسافر ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔

حیدرآباد کے قریب مٹیاری کے علاقے پلیجانی سٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا، جس کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیاہے,مال بردار ٹرین روہڑی سے کوٹری جا رہی تھی۔