نیٹ فلکس کا مقبول شو "ویڈنزڈے" کب ریلیز ہوگا؟اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیٹ فلکس کی مشہور سپرنیچرل سیریز "ویڈنزڈے" کا دوسرا سیزن کب ریلیزہورہاہے؟مداحوں کوخوشخبری سنادی گئی۔
نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے" سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا،اس کاپہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔
اداکارہ جینا اورٹیگا نہ صرف ایک بار پھر مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز میں نظر آئیں گی بلکہ وہ اس سیزن میں پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں،ان کے ساتھ واپس آنے والے دیگر اداکاروں میں ایما مائرز (اینڈ)، ہنٹر ڈوہن (ٹائلر)، جوی سنڈے (بیانکا)، موسیٰ مصطفی (یوجین) اور کیتھرین زیٹا جونز (مورٹیشیا) شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں کئی نئے چہرے بھی شامل ہوں گے جن میں اسٹیو بوسیمی (نئے پرنسپل ڈورٹ)، جوانا لمیلی (گرینڈمامہ)، اور بلی پائپر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عتیقہ اوڈھو کے بیان پر مشی خان اور رابعہ کلثوم کا سخت ردعمل آگیا
یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز کے پہلے سیزن کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا گیا تھا اور اب سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور"ویڈنزڈے سیزن 2" کی ریلیز کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔