عتیقہ اوڈھو کے بیان پر مشی خان اور رابعہ کلثوم کا سخت ردعمل آگیا

May 17, 2025 | 13:08:PM
عتیقہ اوڈھو کے بیان پر مشی خان اور رابعہ کلثوم کا سخت ردعمل آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر ساتھی اداکاراؤں مشی خان اور رابعہ کلثوم کاسخت ردعمل سامنے آگیا۔

عتیقہ اوڈھو نے ایک حالیہ پروگرام میں پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے فنکاروں کو"محبت کے سفیر" قرار دیا تھا جس کے بعد شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فنکاروں کا مقصد جنگ یا تنازع میں فریق بننا نہیں بلکہ امن و محبت کو فروغ دینا ہوتا ہے،جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،ہم محبت کے سفیر ہیں۔

عتیقہ اوڈھونے پاکستان اوربھارت کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے فنکاروں سے نفرت انگیز بیانات سے گریز کی اپیل بھی کی۔

اب سینئر اداکارہ کے اس بیان پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فنکار جو اپنے ملک کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے، ان کے لیے "سافٹ امیج" محض ایک بہانہ ہے۔ فنکاروں پر اپنے وطن کے لیے بولنے کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

اداکارہ مشی خان نے بھی عتیقہ اوڈھو کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے اسے "غیر سنجیدہ" قرار دیااورکہاکہ جنگی حالات میں خاموشی ناقابل قبول ہے اور فنکاروں کو اپنے وطن کے لیے کھل کر بولنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی عتیقہ اوڈھو کے مؤقف کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔