نیوٹرل وینیو پر پاک بھارت ٹیسٹ سیریز سے متعلق پی سی بی نے گرین سگنل دے دیا

May 17, 2023 | 13:25:PM
نیوٹرل وینیو پر پاک بھارت ٹیسٹ سیریز سے متعلق پی سی بی نے گرین سگنل دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلیند اور ساؤتھ افریکا میں ہو سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری، توڑ پھوڑ، پر تشدد واقعات پر آخر کار شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا پاک بھارت سیریز کیلئے پہلا آپشن انگلینڈ جبکہ دوسرا آپشن آسٹریلیا ہو گا، آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہو سکتا ہے تو یہ بہت اچھا ہوگا، بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہم کو سستا پڑے گا جبکہ آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کیلئے فہرست میں رکھا ہوا ہے۔

چیئرمین پی سی نی مزید کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل پیش کر چکے ہیں، اب ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے بچاؤ کیلئے آئی سی سی کو آگے آنا چاہیے، بھارت کے ساتھ آئی سی سی کو بات چیت کرنی چاہیے اور دو ٹوک مؤقف اپنانا چاہیے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان کھیلنے جاؤ یا ہائبرڈ ماڈل کو اپناؤ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی باکسنگ رِنگ میں زبردست مقابلہ، 2 منٹ اور 49 سیکنڈ میں حریف ناک آؤٹ

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا معاملہ پچھلے سال بھی خبروں میں کافی گردش کرتارہا تھا، لیکن دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث سیریز نہ ہو پائی، دونوں ممالک کے مابین آخری بار سیریز 2013 میں کھیلی گئی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹیسٹ میچ 2007 کے آخری مہینے میں کھیلا گیا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہرمیلبرن اور سڈنی میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی بڑی تعداد بستی ہے اور گزشتہ سال میلبرن میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو 90 ہزار شائقین نے دیکھا تھا۔