ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

May 17, 2023 | 10:40:AM
انٹر بنک: ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) دن کے آغاز پر کاروباری منڈی میں ڈالر کی قدر میں 44 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور امریکی ڈالر انٹر بنک میں 285 سے تجاوز کر چکا ہے اور اب ڈالر کی قیمت انٹر بنک میں 285.40 روپے ہوچکی ہے۔

ملک میں جاری عدم استحکام اور ہنگامہ آرائی تمام شعبہ زندگی کو متاثر کر رہے ہیں، ایسے میں روپے کی قدر بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا بیرونی قرض کتنا ہے؟ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ آگئی

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدرمیں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو یہ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی یوں ہی جاری رہے گا۔