پاکستان کا بیرونی قرض کتنا ہے؟ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ آگئی

May 16, 2023 | 13:33:PM
پاکستان کا بیرونی قرض کتنا ہے؟ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

رواں سال مارچ میں مجموعی قرض 57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، فروری میں پاکستان کا مجموعی قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا، مارچ میں پاکستان کے قرض میں فروری کے مقابلے میں 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا جو 4.9 فیصد بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیداواری پلانٹ کھلونے کا اعلان،ہنڈا اٹلس کار کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا

اسی طرح دسمبر 2022ء میں پاکستان کا مجموعی قرض 51 ہزار 58 ارب 20 کروڑ روپے تھا، جون 2022ء میں پاکستان کا مجموعی قرض 47 ہزار 832 ارب 40 کروڑ روپے ہوگیا۔

گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا مجموعی قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا جو رواں سال 32.8 فیصد اضافے سے 57 ہزار 122 ارب روپے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2022ء سے مارچ 2023ء کے عرصے میں پاکستان کے قرض میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔