پیداواری پلانٹ کھلونے کا اعلان،ہنڈا اٹلس کار کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا

May 16, 2023 | 11:34:AM
 پیداواری پلانٹ کھلونے کا اعلان،ہنڈا اٹلس کار کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہنڈا اٹلس کار کمپنی نے عارضی طور پر بند پیداواری پلانٹ کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا۔

اعلامیہ  کے مطابق  کمپنی  نےمسلسل اقدامات اور سپلائی چین کیلئے ٹریڈ فنانس سہولت میں تھوڑی بہتری کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے ،ہنڈا کار بنانے والی کمپنی نے رواں ہفتے سے پیداواری پلانٹ کھلونے کا اعلان کردیا ہے۔ 
ہنڈر کار بنانے والی کمپنی نے پیداواری پلانٹ 1 مئی سے 15 مئی تک عارضی بندش کا شیڈول دیا تھا.

 یہ بھی پڑھیںعید الاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی

دوسری جانب عوامی سواری اب عوامی نہ رہی،ہنڈا نے موٹرسائیکلز کی قیمتیں مزید 5 سے 15 ہزار تک بڑھا دیں ،شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی،  ہنڈا نے 5 ہزارروپے اضافے سے ہنڈا 70 سی سی کی قیمت 1 لاکھ 54 ہزار900 روپے کر دی ہے جبکہ 5 ہزار اضافے سے سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 65 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی ،6 ہزار اضافے سے پرائڈر 2 لاکھ 3 ہزار 900 ، 7 ہزار اضافے سے سی جی 125 ،2 لاکھ 29 ہزار 900 اور 10 ہزار اضافے سے سی جی 125 سپیشل 2 لاکھ 75 ہزار 900 کی ملے گی۔

  اسی طرح 15 ہزار اضافے سے سی بی 125 ایف 3 لاکھ 80 ہزار 900۔15 ہزار اضافے سے سی بی 150 ایف 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی، ایک سال کے دوران عوامی سواری کی قیمتوں میں دوگناکےقریب اضافہ ہوا ہے۔