ریت کا شدید طوفان، ائیرپورٹس، سرکاری دفاتر اور سکول بند

May 17, 2022 | 12:03:PM
ریت کا طوفان، فائل فوٹو
کیپشن: ریت کا طوفان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)عراق  میں ریت کے طوفان کے باعث سانس لینے میں مشکلات پر 2 ہزار افراد کو ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق عراق میں ریت کے طوفان نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس  کے باعث  چاروں اطراف اندھیرا چھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے پیش نظر  گھر، کاریں اور عمارت کی چھتیں ریت سے ڈھک گئیں جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے بغداد، نجف اور سلیمانیہ کے ائیر پورٹس پروازوں کے لیے  بند کردیے گئے۔

 ریت کے طوفان سے پیدا  ہونے والی صورتحال کے سبب بغداد سمیت7 صوبوں میں سرکاری دفاتر اور ملک بھر میں اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی، عراق بھرمیں سانس لینے میں مشکلات  پر  2  ہزار  افراد  کو ہسپتالوں  میں  داخل  کرایا  گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ عراق میں اپریل کے وسط سے آنے والا ریت کا آٹھواں طوفان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار