سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

May 17, 2022 | 10:00:AM
ملزم گرفتار، فائل فوٹو
کیپشن: ملزم گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سی ٹی ڈی مردان ریجن نے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن کے مطابق ضلع مہمند میں دہشتگردوں کی تخریب کاری کی غرض سے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں 9  دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 2 عدد خود کش جیکٹ، ایک عد د کلاشنکوف بمعہ 3 عدد میگزین، ایک پستول 9MM، دو عدد ہینڈ گرینڈ ،4 عدد راکٹ لانچر کےگولے اور بارودی مواد برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزمان سی ٹی ڈی کو اہم دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں:    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری