حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

May 16, 2022 | 00:37:AM
حکومت ، پٹرولیم مصنوعات، قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان،
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کردی۔

قبل ازیں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا کہا مگر وزیراعظم نے عوام پر مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے سے انکار کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوئی ارادہ نہیں ۔آئندہ 18 تاریخ کو آئی ایم ایف کا مشن آرہا ہے،پٹرول ہم بڑھائیں گے تب گناہ گار نہ بڑھائیں تب گناہ گار،چینی سستی دے رہے ہیں، مزید سستی دینے کا کہہ دیا کچھ عرصے بعد،45بلین ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہوگا اس سال ،ہم زراعت کو ٹھیک نہ کر سکے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب کی پیشکش کی تفصیل ابھی نہیں بتاسکتا،سعودی عرب نے مزید رقم ڈیپازٹ کرنے کے بارے میں بہت اچھی پیشکش کی ہے،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں تو کبھی نہ کبھی ہمیں ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ اور صندل خٹک کی پانی میں مستیاں، مبشرلقمان کے نام پیغام