کراچی کی ترقی کےلئے مکمل تعاون؛ نہال ہاشمی نے مرتضیٰ وہاب کو گلےلگاکریقین دلایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ کے گورنر نہال ہاشمی نے کراچی کے مئیر مرتضیٰ وہاب کو یقین دلایا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار اور بروقت مکمل کرنے کے لئے وہ ہر ممکن مدد کریں گے۔
کراچی کے مئیر مرتضیٰ وہاب کی آج کی گورنر ہاوس میں نئے گوریر نہال ہاشمی سے پہلی ملاقات ہوئی۔
اس اہم ملاقات میں کراچی کے میئر نے اپنے شہر کے ساتھی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نہال ہاشمی اور مرتضیٰ وہاب دونوں کراچی کے ہیں ، مرتضیٰ وہاب پاکستان پیپلز پارٹی کے ہیں اور نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کے ہیں۔ اس ملاقات میں دونوں نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور اور درپیش شہری مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے شہر کو مل کر ترقی دینے کا عزم ظاہر کیا۔

گورنر نہال ہاشمی نے کہا، وفاق کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار اور بروقت مکمل کرنے کے لئے وہ ہر ممکن مدد کریں گے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔
گورنر سندھ نے کراچی کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے پیپلز پارٹی کے مئیر کو مکمل تعاون کرنےکا یقین دلایا۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کی خواہش ہے کہ کراچی کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ شہر بنایا جائے۔
دونوں نے باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے اور مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
