جنوبی وزیرستان، گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Mar 17, 2024 | 23:06:PM
جنوبی وزیرستان، گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
کیپشن: گھر کی چھت گرنے سے زخمی ہونیوالی بچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی وزیرستان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقہ راغزائی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ،جہاں آفسر خان گنگی خیل کے گھرکی چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے، ذرائع کا کہناہے کی جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اوربچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں رمضان 29 روزے ہو ں گے یا 30؟معروف سکالر نے اہم پیش گوئی کر دی