کنگ خان کی ’جوان‘ کب ریلیز ہوگی ؟فینز پریشان

Mar 17, 2023 | 12:32:PM
بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی رواں سال جون میں آنے والی ایکشن فلم ’جوان‘ کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی رواں سال جون میں آنے والی ایکشن فلم ’جوان‘ کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ فلم ’جوان‘ جون کے بجائے اب اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلمسازوں کا خیال ہے کہ اسے گاندھی کے جنم دن یا پھر ہندو تہوار دسہرہ پر ریلیز کیا جائے تاکہ فلم زیادہ سے زیادہ بزنس کر سکے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ نے بالی وڈ میں ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے، اب کنگ خان کے فینز فلم ’جوان‘ کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کے لیجنڈری اداکار انتقال کرگئے

اس کے علاوہ فلم کے کچھ اہم حصوں کی شوٹنگ بھی ابھی باقی ہے جو اس کی ریلیز میں التوا کی بڑی وجہ ہے۔

اکتوبر میں فلم کو کب ریلیز کیا جائے، تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔

ایکشن فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کے ہدایت کار ایٹلی ہیں۔