بھارت کے لیجنڈری اداکار انتقال کرگئے

Mar 17, 2023 | 11:05:AM
بھارت کے لیجنڈری اداکار سمیر کھکھر انتقال کرگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری اداکار سمیر کھکھر انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سمیر کھکھر سانس اور دیگر طبی مسائل میں مبتلا تھے، اور انہیں ایم ایم اسپتال، بوریولی میں داخل کرایا گیا جہاں وہ15 مارچ کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

 اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سمیر کھکھر کی موت متعدد اعضاء کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 فلمساز ہنسل مہتا نے ٹوئٹر پر سمیر کھکھر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا، "کچھ وجوہات کی بناء پر مجھے کالج میں کھوپڑی کا نام دیا گیا تھا کیونکہ وہ نکڑ میں ان کے مشہور کردار تھے۔ میرے قریبی دوست اب بھی مجھے کھوپڑی کہتے ہیں۔ لیکن میرا اندازہ ہے کہ او جی کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔ الوداع سمیر کھکھر، یادوں کے لیے آپ کا شکریہ۔"

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار سمیر کھکھر اپنے اداکاری کے 38 سالوں میں مختلف ٹی وی شوز اور فلموں کا حصہ رہے ہیں، انہوں نے دو گجراتی ڈرامے بھی کیے اور سلمان خان کی فلم ”جے ہو“ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ہوئے۔

مزید پڑھیں: '' ملک میں ایک ساتھ الیکشن کیلئے پولیٹیکل ڈائیلاگ کی سخت ضرورت ہے ''

اس کے علاوہ انہوں نے سدھیر مشرا کی نیٹ فلکس فلم ”سیریس مین“،سیریز “سن فلاور “اور پرائم ویڈیو کی ”فرزی“ میں معاون کردار ادا کیا۔