سنجے دت اور سابق صدر پرویز مشرف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 17, 2022 | 22:57:PM
سنجے دت، پرویز مشرف، تصویر وائرل،
کیپشن: سنجے دت، پرویز مشرف، ملاقات فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سنجو بابا اداکار سنجے دت اور پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔تصویر میں سابق صدر کو وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ سنجے دت ان کے برابر میں کھڑے ہوکر کچھ بات کررہے ہیں۔
 تصویر میں دونوں نے جم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ تاہم یہ تصویر کب اور کہاں لی گئی ہے اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔جس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اس وقت شدید بیمار ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین سابق صدر کی صحت یابی کےلئے دعا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شازیہ منظور سٹیج پر گرنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل