سوات ،فورسز کی کا رروائی، دہشت گرد ہلاک ،ملزموں کی فائرنگ سے 2راہگیرشہید 

Mar 17, 2021 | 22:11:PM
سوات ،فورسز کی کا رروائی، دہشت گرد ہلاک ،ملزموں کی فائرنگ سے 2راہگیرشہید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو راہگیر بھی شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطا بق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوات کے علاقے کانجو میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد مکرم مارا گیا جبکہ ایک دہشت گردکو گرفتار کرلیا گیا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو راہگیر بھی شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر نے بتا یا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور سکول تباہ کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔