امریکا: مختلف واقعات میں ایشیائی باشندوں سمیت 8 افراد ہلاک

Mar 17, 2021 | 15:30:PM
امریکا: مختلف واقعات میں ایشیائی باشندوں سمیت 8 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں ایشیائی باشندوں سمیت 8 افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت ایشیائی خواتین کی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات ایک گھنٹے کے اندر اندر تین مختلف مساج پارلرز کے باہر ہوئے،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ میں 21 سالہ سفید فام شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم کورین میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے 4 افراد کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے اور جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی 4 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔