چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی 

Mar 17, 2021 | 15:03:PM
چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین کی تیار کردہ سائنوفارم ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کو فوری  وئیرہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چینی کمپنی سائینوفارم سے  کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کی ہے، سائینوفارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، چین کی تیار کردہ ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جا رہی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ ملک بھر میں پہلے ہی کورونا ویکسین پلانے کی مہم جاری ہے جس میں 60 سال سے زائد افراد کو ویکسین دینے کا عمل جاری ہے۔