پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا !!!

Mar 17, 2021 | 14:42:PM
پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی آئی اے کا طیارہ اڑان بھرنے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا۔جہاز ٹیک آف کے بعد بلند ہوا تو پرندہ ٹکرا گیا،پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو بحفاظت اتار لیا۔ پی آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ اتار لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پر 162 مسافر سوار تھے۔مسافروں کو لاوئنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔مسافروں کو متبادل جہاز یا پرواز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا. ترجمان پی آئی اے  کا مزید کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کے روک تھام کا موثر نظام کا نا ہونا ایسے واقعات کی سبب بنتے ہیں۔فضائی حفاظت اداروں اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔