فٹ ویئر سیکٹر کو فوراً تھرڈ شیڈول سے نکالا جائے،ایسوسی ایشن کا مطالبہ 

Jun 17, 2026 | 18:51:PM
فٹ ویئر سیکٹر کو فوراً تھرڈ شیڈول سے نکالا جائے،ایسوسی ایشن کا مطالبہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزادابدالی)لاہور چیمبر میں پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہاکہ فٹ ویئر ایک انتہائی اہم سیکٹر ہے، اکانومی میں اس سیکٹر کا ان پٹ بہت زیادہ ہے، اس سیکٹر کو تھرڈ شیڈول میں ڈالنے پر تحفظات ہیں،تھرڈ شیڈول میں ڈالنے سے اس سیکٹر پر بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

چئیرمین پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن راشد اسلام،سابق چئیرمین منصور احسان شیخ، ای سی ممبر احمد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہیم الرحمان سہگل نے کہاکہ پالیسی بناتے وقت سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی، ڈاکومنٹڈ سیکٹر کو ڈسٹرب کیا جا رہا ہے، نان ڈاکومنٹ اکانومی کو اس سے بڑھاوا ملے گا، حکومت اس سیکٹر کو فورا تھرڈ شیڈول سے نکالے۔

چئیرمین پاکستان فٹ ویئر ایسوسی ایشن آف پاکستان راشد اسلام کا کہناتھا کہ اس سیکٹر کو نارمل شیڈول سے نکال کر تھرڈ شیڈول میں ڈالا جانا ٹیکس نیٹ کم کر دے گا، اس سے ڈاکومنٹڈ سیکٹر مزید سکڑ جائے گا، راشد اسلام  نے کہاکہ قانون کی پابندی کرنے والے کاروباری ادارے جو پہلے ہی پی او ایس میں ہیں ان کے ساتھ یہ کیا جا رہا ہے، نان ڈاکومنٹڈ سیکٹر 75 فیصد ہے،اس طرح ڈاکومنٹڈ سیکٹر انکا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل،پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: