کراچی دشمن بجٹ نامنظور، جماعتِ اسلامی اور اپوزیشن کا سندھ اسمبلی سے واک آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشد رحمانی)سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران جماعتِ اسلامی کے رکن محمد فاروق نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے کراچی دشمن اور عوام دشمن بجٹ قرار دیا۔
محمد فاروق نے کہا کہ کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور شہری مسائل کے حل کے لیے مختص فنڈز ناکافی ہیں جبکہ عوامی ضروریات کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے، کراچی سندھ کی معیشت کا مرکز اور ملک کا سب سے بڑا شہر ہے تاہم بجٹ میں کراچی کے بنیادی مسائل، ٹرانسپورٹ، سیوریج، پانی، انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
محمد فاروق کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام سے اربوں روپے وصول کیے جاتے ہیں لیکن ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کی فراہمی کے وقت اس شہر کو مسلسل محروم رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی اس بجٹ کو عوامی امنگوں کے منافی سمجھتی ہے اور کراچی کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
محمد فاروق نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی، بے روزگاری، شہری سہولیات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی موجود نہیں،بجٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی اور اپوزیشن کے دیگر اراکین نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ داخلہ میں سائبر پٹرولنگ سیل قائم کر دیا گیا