جی سیون سمٹ ،مشترکہ اعلامیہ جاری، آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جی سیون ممالک نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق کرلیا۔
فرانس میں ہونےوالے جی سیون سمٹ کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق شرکاء نے امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے پر اتفاق کیاہے ۔
جی سیون سمٹ کے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی پابندی یا محصول کے بحری گزرگاہوں سے آزادانہ آمدورفت یقینی بنانا ضروری ہے،عالمی رہنماؤں نے واضح کیا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، مذاکرات میں علاقائی خطرات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
اعلامیے کے مطابق لبنان میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی جائے، توانائی سپلائی کے متبادل ذرائع تیزی سے بڑھانے کا اعلان بھی کیا گیااورکہاگیاکہ یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت ؛تفصیلات سامنے آگئیں
جی سیون رہنماؤں نے روس کی جنگی معیشت پر مزید دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔