حج سیزن 2023ء: مکہ کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت

Jun 17, 2023 | 12:09:PM
حج سیزن 2023ء: مکہ کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت دے د ی گئی۔

سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لاکھوں عازمین کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے، اس اقدام سے عازمین کو حرم تک آمد و رفت کی پریشانی نہیں ہوگی۔

وزیر اسلامی امور نے کہا کہ حج سیزن کے دوران جب لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں تو ایسے میں شہر میں قائم تمام چھوٹی اوربڑی مساجد میں جمعہ 16 جون سے حج سیزن کے اختتام تک جمعے کی نماز پڑھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: خانہ کعبہ میں نماز جمعہ کے روح پرور مناظر

عرب میڈیا کے مطابق مکہ میں ایسی مساجد کی تعداد 554 ہے جہاں نماز جمعہ نہیں پڑھائی جاتی لیکن اب وہاں بھی نماز پڑھائی جائے گی۔

خیال رہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے نزدیک اور چھوٹی مساجد میں عام طورپرجمعہ کی نماز نہیں پڑھائی جاتی کیونکہ نماز جمعہ مسجد الحرام میں ادا کی جاتی ہے۔