لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس: عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

Jun 17, 2022 | 11:15:AM
تحریک انصاف،لانگ مارچ،توڑ پھوڑ کیس
کیپشن: ملزمان رہنماؤں نے تھانہ شاہدرہ اور گلبرگ میں درج مقدمہ میں ضمانتیں دائر کی ہیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 28 جون تک توسیع کا حکم جاری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر تشدد کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ ملزمان پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، ندیم عباس بارا سمیت دیگر پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کا کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی

ملزمان کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک نے دلائل مکمل کیے۔ عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، کارکنوں نے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی، نہیں چلے گی کے نعرے لگائے گئے۔

 خیال رہے ملزمان رہنماؤں نے تھانہ شاہدرہ اور گلبرگ میں درج مقدمہ میں ضمانتیں دائر کی ہیں۔