وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کا کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jun 17, 2022 | 09:46:AM
وزیراعلیٰ پنجاب،حمزہ شہباز، درخواستگزار،پی ٹی آئی، ق لیگ
کیپشن: حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی پنجاب کام سے روکا جائے: درخواستگزار/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل ہوگیا۔ جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت سے کیس جسٹس شاہد وحید کی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد کیس ٹرانسفر کیا گیا۔ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس شاہد وحید کریں گے۔ جسٹس شاہد وحید 20 جون کو پرویز الہی، سبطین خان سمیت دیگرز کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں پسی عوام کو خواجہ آصف کا کفایت شعاری کا مشورہ

 درخواستوں میں حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کا وزارت اعلی کا الیکشن متنازعہ تھا، آینی طریقہ کار کے مطابق انتخاب نہیں ہوا، حمزہ شہباز نے وزیر اعلی منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کئے۔

 درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں، ڈپٹی سپیکر نے حمزہ شہباز کو بلا جواز وزیراعلی کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلی حلف کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی پنجاب کام سے روکا جائے۔