مثالی بیوی کا کوئی ایک معیار نہیں، صاحبزادہ کاشف محمود واصف 

 ہر عورت اپنے حالات، ذہنی کیفیات اور فطری مزاج کے مطابق مختلف ہوتی ہے

Jul 17, 2025 | 16:06:PM
 مثالی بیوی کا کوئی ایک معیار نہیں، صاحبزادہ کاشف محمود واصف 
کیپشن: صاحبزادہ کاشف محمود واصف ’’مارننگ ودفضا‘‘میںمیزبان فضاعلی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف صوفی سکالر اور سماجی مفکر صاحبزادہ کاشف محمود واصف نے ’’مارننگ وِد فضا ‘‘میں میزبان فضا علی  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مثالی بیوی کا کوئی ایک معیار نہیں بلکہ ہر عورت اپنے حالات، ذہنی کیفیات اور فطری مزاج کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔
صاحبزادہ کاشف محمود واصف نے کہاکہ  ایک کامیاب ازدواجی زندگی کی بنیاد صبر، برداشت، معافی اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش پر ہے ناکہ غصے، بے صبری اور خاموش برداشت پر۔


 کاشف محمود واصف نے کہا کہ اگر محبت اور نرمی سے بات سمجھانے کے باوجود مسائل برقرار رہیں تو جھگڑوں اور تلخیوں کے بجائے نرمی سے علیحدگی اختیار کرنا بہتر ہوتا ہے۔ انہوں نے رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسروں کی غلطیوں کو معاف کرنا سیکھنا چاہیے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمیراکیساتھ تعلقات خراب نہیں تھے، موت حادثہ نہیں،قتل کاشبہ ہے،والدین

 تاہم انہوں نے واضح کیا کہ’’ایکسٹرا میریٹل افیئرز‘‘(خارجی ناجائز تعلقات) گناہِ کبیرہ ہیں اور ایسے عمل کی کوئی گنجائش نہ دینی چاہیے، مثالی بیوی وہ ہے جو فکری سطح پر شوہر کے ساتھ ہم آہنگ ہو اور خاندان کو محبت اور برداشت کا گہوارہ بنائے۔