سیلابی صورتحال کے باوجودموٹر ویز ٹریفک کیلئے کھلی ہیں:ترجمان این ایچ اے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) شدیدبارشوں اورسیلابی صورتحال کے باوجود ملک بھر کی تمام موٹر ویز ٹریفک کے لئے کھلی ہیں۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق موٹرویز کے کسی بھی حصے پر ٹریفک کی معطلی کی کوئی اطلاع نہیں ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ایچ اے کی ٹیمیں الرٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شدیدبارشیں، کلاؤڈ برسٹ،ندی نالوں میں طغیانی،رین ایمرجنسی نافذ،ڈیم ٹوٹ گیا،چھٹی کااعلان
ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق این ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں قائم کنٹرول روم مسلسل صورت حا ل پر نظر رکھے ہوئے ہے،خراب موسم کے باعث موٹر ویز استعمال کرنیوالوں سے احتیاط کی درخواست ہے۔