راولپنڈی میں سیلابی صورتحال ، وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں سیلابی صورتحال کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایم ڈی واسا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ، اجلاس میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے ، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے اور نالہ لئی کے اطراف رہنے والے لوگوں کا انخلا کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شدیدبارشیں، کلاؤڈ برسٹ،نالہ لئی میں طغیانی،رین ایمرجنسی نافذ،راولپنڈی میں چھٹی کااعلان
اس کے علاوہ راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کابھی اعلان کردیاگیاہے۔