شدید بارش کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، کئی پروازوں کی متبادل شہروں میں لینڈنگ

Jul 17, 2025 | 10:06:AM
شدید بارش کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، کئی پروازوں کی متبادل شہروں میں لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارشوں کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے پیشِ نظر متعدد فلائٹس متبادل شہروں میں اتارلی گئیں۔

دبئی سے اسلام آباد کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو سیالکوٹ موڑا گیا،قومی ایئرلائن کی العین سے اسلام آباد کی پرواز کی سیالکوٹ میں لینڈنگ کروائی گئی۔

سعودی عرب کے شہر ریاض سے اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز کی اسلام آباد کے بجائے فیصل آباد میں لینڈنگ کروائی گئی۔

اسلام آباد سے لندن، دبئی، دوحا، باکو، مسقط جانے والی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہے۔ 

اسلام آباد سے ریاض، ابوظبی، استنبول، کویت اور کراچی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔