مناسک حج ۔۔بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونج اٹھیں

Jul 17, 2021 | 18:05:PM
 مناسک حج ۔۔بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونج اٹھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)عازمین حج کے قافلوں کی مکہ مکرمہ آمد کا آغاز ہوگیا ہے اور طواف القدوم کی سنت کی ادائیگی کے موقع پر بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونج اٹھیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق کورونا احتیاطوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے عازمین حج کے قافلے مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور ہفتہ سے مناسک حج کا آغاز ہوگیا اس سلسلے میں مکہ سے باہر سے آنے والے عازمین حج نے مسجد الحرام پہنچ کر طواف القدوم کی سنت ادا کی۔
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الہدیٰ مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ طواف القدوم کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کےلئے 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں جو ہر 3 گھنٹے بعد مسجد الحرام میں داخل ہوں گے اور یہ سلسلہ کل( اتوار) رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی نے بتایا کہ عازمین کو لے جانے والی بسوں میں سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے ، ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم۔۔تین مرلہ گھر کی قیمت میں ساڑھے 3 لاکھ اضافے کی سفارش