نوٹیفکیشن کے بغیر گیس کی قیمت میں تین بار اضافہ،چئیر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن

Jul 17, 2021 | 14:06:PM
نوٹیفکیشن کے بغیر گیس کی قیمت میں تین بار اضافہ،چئیر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےاوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ  ہیٹرک مکمل۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ  تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کیا گیا ہے اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی تھی ،ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 200 روپے اضافہ کیا گیا ہے مذکورہ اضافے کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو،  گھریلو سلنڈر 2050 ، کمرشل سلنڈ 7915 روپے پر پہنچ گیا بلاجواز اضافہ کیخلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے کل  لاہور میں کنونشن طلب کر لیا کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال گوجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی  شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    جو وعدہ کیا وہ بنھایا جائے،تنخواہ ملنے کی یقین دہانی پر کام شروع