سینئر اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے خوشحال شادی شدہ زندگی کا طریقہ بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے نوجوانوں کو شادی شدہ زندگی کو خوشحال بنانے کا طریقہ بتادیا۔
حال ہی میں صبیحہ ہاشمی نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ایک اہم مشورہ بھی دیا۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ میاں بیوی کا برابری کا رشتہ ہے لیکن عزت و احترام دونوں کیلئے ضروری ہے، دونوں میں برداشت ہونا ضروری ہے جب ایک دوسرے کا برابر مقابلہ کریں گے تو بات بگڑنا شروع ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:احسن خان اور عروہ حسین ایک ساتھ سکرین پرجلوہ گرہوں گے
انہوں نے کہا میرا بہت سادہ سا اصول ہے جس وقت شوہر کو غصہ آرہا ہو اس وقت خاموش ہوجانا چاہیے، جب شوہر کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے تو اپنی بات منوائی جاسکتی ہے، میں نے اپنے شوہر کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ہے جب وہ غصے میں ہوتے ہیں تو صرف ان کی بات مانی ہے اور بعد میں اپنی بات منوائی بھی ہے۔