منفی سوچ کے ساتھ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: شرجیل انعام میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منفی سوچ کے ساتھ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسندھ حکومت سیلاب متاثرین کو 21 لاکھ خاندانوں کو مفت گھر دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سائبر نائف کے علاج کی سہولت میسر ہے،پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں پر کام جاری ہے۔
سندھ میں بڑی بیماریوں کا علاج مفت کیا جا رہا ہے،تھر میں کوئلے سے بننے والی بجلی پورے پاکستان کو مل رہی ہے۔
کوئلے سے بجلی بنا کر پوری دنیا کو 200 سال تک فروخت کر سکتے ہیں۔
ایوان صدر پورے ملک کا ہے کسی ایک کا نہیں،ایوان صدر میں مختلف ادارے تقاریب رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمار ا ملک معدنیات سے بھرا پڑا ہے۔