جسٹس عمر عطاء بندیال  چیف جسٹس پاکستان تعینات،نوٹیفکیشن جاری 

Jan 17, 2022 | 21:38:PM
 جسٹس ،عمر، عطا ،بندیال
کیپشن: جسٹس عمر عطا بندیال (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیا ل کو  چیف جسٹس پاکستان تعینات کردیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی  کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عمر عطاء بندیا ل کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال 2فروری 2022سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔جسٹس عمر عطاء بندیال اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دی ۔ موجودہ چیف جسٹس   گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال16 ستمبر 2023ء تک چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کو بند رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں۔۔گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر ورلڈبینک کا تعلیمی اداروں کی بندش پر اہم بیان