انڈوں کا ذائقہ کیوں خراب ہوتا ہے۔۔ برطانوی شیف نے بتا دیا

Jan 17, 2022 | 00:26:AM
انڈے ۔ذائقہ۔شیف۔بو۔جذب
کیپشن: فریج میں رکھے گئے انڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) معروف برطانوی شیف جیمز مارٹن نے کہاہے کہ انڈوں کو ابالنے سے قبل ریفریجریٹر میں نہیں رکھنا چاہئے بلکہ انہیں خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں جس کے باعث انڈے کا اصلی فلیور اس میں موجود رہتا ہے اور ان کا اپنا ذائقہ خراب نہیں ہوتا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف برطانوی شیف جیمز مارٹن نے کہاکہ جب ہم فریج میں انڈوں کو رکھ دیتے ہیں تو وہ اس میں موجود دیگر اشیا کی بو اور ذائقے کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں جس کے نتیجے میں انڈا اپنا ذائقہ کھو دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انڈوں کو ابالنے سے قبل ریفریجریٹر میں نہیں رکھنا چاہئے بلکہ انہیں خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں جس کے باعث انڈے کا اصلی فلیور اس میں موجود رہتا ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ نیا ٹیکس نافذ۔۔ 100کے ریچارج پر اب کتنا بیلنس ملے گا۔۔جانئے