پاکستان کو معاشی دباؤ اور سیاسی چیلنجز کا سامنا، سیاسی مذاکرات اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے، صدر زرداری

Feb 17, 2026 | 23:55:PM
 پاکستان کو معاشی دباؤ اور سیاسی چیلنجز کا سامنا، سیاسی مذاکرات اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے، صدر زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  پاکستان کو معاشی دباؤ اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔  عوامی خدمت اور تعمیری سیاست میں ثابت قدمی کی ضرورت ہے۔ سیاسی مذاکرات اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

 لاہور مین پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہاجمہوری انگیجمنٹ، انصاف، قومی ہم آہنگی اور ترقی کا سب سے مضبوط ذریعہ ہے۔

صدر مملکت  آص علی زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی اور صوبائی قیادت کے اجلاس میں پارٹی کے ڈویژنل اور ضلعی صدور، پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اور وسطی پنجاب کے اضلاع کے نو منتخب عہدیداران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں پارٹی کے امورکے ساتھ ساتھ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو کیش کرانا چاہتی ہیں:وزیر داخلہ محسن نقوی

اجلاس میں  گفتگو کرتے ہوئے  صدر آصف علی زرداری نے کہا، سیاسی مذاکرات اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔  عوامی خدمت اور تعمیری سیاست میں ثابت قدمی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا،  پاکستان کو معاشی دباؤ اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پارٹی کارکنوں اور قیادت کی جانب سے صبر اور مسلسل کوشش کی ضرورت ہے۔ 

صدر مملکت  نے کہا،   زراعت کو مضبوط بنانا اور معاشی استحکام کو سپورٹ کرنا قومی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی  اپنے تاسیسی رہنما اصولوں اور اپنی تاریخی قیادت کی میراث پر قائم ہے۔   قومی خودمختاری، سالمیت اور پاکستان کی سلامتی ہمیشہ ہماری پارٹی کی بنیاد رہی ہے۔

آصف علی زرداری جو پیپلز پارٹی کے مینٹور بھی ہیں، انہوں نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو یاد دلایا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک اور اب بلاول بھٹو زرداری تک، ہم پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے لاحق خطرات کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔  ہم بیرونی ممالک کی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔  ہم اپنے عوام کے اتحاد سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: کولمبو میں کل بارش بارانِ رحمت ہو گی، پاکستان کھیلنے کی زحمت کئے بغیر سپر ایٹ راؤنڈ میں چلاجائےگا