15 میگاواٹ کی وِنڈ ٹربائن نے دنیا کو سب سے بڑی موبائل کرین کا تحفہ دے دیا

Feb 17, 2026 | 21:53:PM
15 میگاواٹ کی وِنڈ ٹربائن نے دنیا کو سب سے بڑی موبائل کرین کا تحفہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کے انجینئیرنگ ادارہ نےہوا سے بجلی بنانے والی بہت بڑی  ٹربائن کو نصب کرنے کے لئے جو خاص  کرین بنائی وہ دنیا کی سب سے بڑی کرین بن گئی۔

دنیا کی سب سے بڑی موبائل قرار پانے والی یہ کرین، 1200 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کرین کو خاص طور سے آرڈر کر کے بنوایا گیا ہے۔ اس سے ایک بہت اونچی اور وزنی وِنڈ  wind ٹربائن کو نسب کرنے کا کام لیا جائے گا۔ یہ وِنڈ ٹربائن  ہوا سے 15 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔
جرمنی اور  سوئٹزرلینڈ کے ملٹی نیشنل ادارے میں تیار کی گئی "لیبہر ایل ٹی ایم 11200-9.1"   کرین کو  اب تک بنائی گئی سب سے بڑی موبائل کرین تسلیم کیا گیا ہے۔

ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن کے پرزوں مین سے اہم ترین اس کے بہت پھیلے ہوئے پنکھے کے تین پر ہوتے ہیں۔ ان پروں کا پھیلاؤ ان کو مینوفیکچرنگ کی جگہ سے ٹربائل پر تنصیب کی جگہ تک منتقل کرنا کافی مشکل چیلنج  ہوتا ہے۔ ونڈ ٹربائنز کو ان کی تنصیب کے مقام تک پہنچانے کے بعد انہیں سیدھا کھڑا کر کے نصب کرنا  منتقلی سے بھی زیادہ پیچیدہ  چیلنج ہوتا ہے۔ انجینئیرز ان چیلنجوں کو لے کر اپنی  ؓھاری سامان کو منتقل کرنے اور نصب کرنے کی مشینیں امپروو کرتے کرتے اب   "لیبہر ایل ٹی ایم 11200-9.1"   کرین کی ایجاد  تک پہنچ گئے ہیں۔  

وِنڈ wind ٹربائن کی تنصیب کے کام میں سب سے پہلے زمین کی ساخت ایک چیلنج پوز کرتی ہے۔  

جس زمین میں بہت اونچہ اور ہوا کا بہت زیادہ دباؤ لے کر گھومنے والی ٹربائن کو نسب کرنا ہوتا ہے اس زمین  میں مستحم رہنے والی بنیادوں کی تعمیر  کا مرحلہ اپنی جگہ الگ سے پیچیدہ ہوتا ہے۔ میدانی کھیتوں یا پہاڑی علاقوں میں چٹانی زمین میں بنیادوں کی تعمیر الگ نوعیت کے چلینج دیتی ہے۔ 

بنیادین تعمیر ہو جائیں تو ٹربائن کی مشین کو منتقل کرنے کا مرحلہ ہوتا ہے اور اس کے بعد  تمام پرزوں خاص طور سے بہت بڑے سائز کے بہت پھیلاؤ رکھنے والے پروں کی اسمبلنگ (جوڑنے) کا دشوار مرحلہ آتا ہے، جس کے لیے بہت زیادہ وزن اٹھانے کے قابل مشینری درکار ہوتی ہے اور یہی وہ  چیلنج تھا جس سے عہدہ برآ ہونے کے لئے جرمن اور سوئس انجینئیرز کو نئی کرین بنانا پری۔ اب لیبہر ایل ٹی ایم 11200-9.1  دنیا کی سب سے بری موبائل کرین ہے۔

9 ایکسل چیسس، زیادہ لفٹنگ صلاحیت کے لیے تیار کردہ وائی گیوئینگ سسٹم اور دنیا کے سب سے لمبے ٹیلی سکوپک بوم (328 فٹ یا 100 میٹر) کے ساتھ  لیبہر ایل ٹی ایم 11200-9.1 تعمیراتی مشینری میں اب تک سب سے متاثر کن تخلیق ہے۔

اس کرین کو  15  میگاواٹ بجلی بنانے والی ایک جناتی سائز کی وِنڈ ٹربائن نصب کرنے کے لئے بنایا گیا، اس ٹربائن کو اتفاق سے  دشوار گزار علاقہ میں نسب کرنا تھا۔ اس خاص مشن کے لیے کرین کے بعض کمپوننٹس کو  خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا۔ اسے  پہاڑی علاقوں میں ڈرائیو کیا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ رفتار کے مطابق کام کرنے والا فعال ریئر ایکسل سٹیئرنگ سسٹم بھی شامل ہے جو  محفوظ ترین موڑ مڑنے  کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ اس کرین کا اپنا وزن 1323 ٹن ہے، جس کی بدولت یہ 1200 ٹن تک کے انتہائی بوجھ کو بغیر نمایاں کاؤنٹر ویٹس  کے اٹھا سکتی ہے۔