یکم رمضان کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان 

Feb 17, 2026 | 17:54:PM
یکم رمضان کو بینکوں میں تعطیل کا اعلان 
کیپشن: سٹیٹ بینک آف پاکستان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)یکم رمضان المبارک کوبینکوں میں زکوۃٰ کٹوتی کیلئےبینک تعطیل ہوگی ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  یکم رمضان کو بینک تعطیل پربینکس عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

 تمام بینک ،ترقیاتی مالی ادارے ، مائیکروفنانس بینک بھی مذکورہ تاریخ کو عوام سے لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ 

یکم رمضان کو   بینکوں  ،ترقیاتی مالی اداروں ، مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر حسبِ معمول دفاتر میں حاضر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ