گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں پر بھی ایم  ٹیگ لگانے کا فیصلہ

Feb 17, 2026 | 17:34:PM
گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں پر بھی ایم  ٹیگ لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں پر بھی ایم  ٹیگ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 ایم ٹیگ لگانے کی مہم رمضان المبارک میں 20 فروری سے شروع کی جائے گی،ڈی سی اسلام آباد کے مطابق موٹر سائیکل مالکان 20 فروری سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے، ایم ٹیگ کیلئے موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ لازمی ہوگا، اس مہم کا اطلاق بائکس،ہیوی بائکس اور تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر ہوگا۔

 ضلعی انتظامیہ کے ماطبق اب تک 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جاچکے،بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن الگ سے بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  رمضان المبارک کے احترام  میں شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز بند رہیں گے