نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل 18 فروری کو نیویارک جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔
اسحاق ڈار نیویارک میں فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
فارن آفس کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے آج بتایا کہ سلامتی کونسل کے اس اجلاس کی صدارت برطانیہ کی وزیر خارجہ یونٹ کوپر کریں گی۔ یونٹ کوپر سلامتی کونسل کی صدر ہیں۔
انائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے اصولی اور مستقل مؤقف کی تجدید کریں گے۔ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے حالیہ غیر قانونی فیصلوں کی سخت مخالفت کرے گا۔ پاکستان کی طرف سے غزہ میں مستقل جنگ بندی، سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عملدرآمد اور انسانی امداد میں اضافے پر زور دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگیا
فارن آفس کے ترجمان نے بتایا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے جلد آغاز کی حمایت کرے گا۔
پاکستان منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے عرب ممالک اور اسلامی ممالک کے گروپ اور امریکہ اور دوسرے شراکت داروں سے اس ضمن میں رابطے جاری رکھے گا۔
پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرے گا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو گا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نیویارک کے دورے کے موقع پر اہم عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔