کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری  

Feb 17, 2026 | 14:47:PM
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، تیز ہوائیں بھی چلیں جب کہ ملیر کینٹ میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

اس کے علاوہ فیدڑل بی ایریا اوراطراف میں بارش ہوئی، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی نے خاموشی توڑ دی،علیمہ خان سے متعلق بڑا بیان

دوسری جانب اسکیم 33 اورملحہ علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہوئی۔

گلشن جمال اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔