وفاقی حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے:شرجیل میمن

Feb 17, 2026 | 14:09:PM
وفاقی حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے:شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھا دے گا، اس فیصلے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا۔ 
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو حقیقی اور بامعنیٰ معاشی ریلیف فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت کا اگلا مقابلہ کب متوقع؟ تاریخ سامنے آگئی