جسٹس انعام منہاس کی سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کا کیس سننے سے معذرت

Feb 17, 2026 | 12:13:PM
جسٹس انعام منہاس کی سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کا کیس سننے سے معذرت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے  سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کا کیس سننے سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید  کی فراڈ کیس میں ضمانت بحالی کی درخواست پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق جسٹس راجا انعام امین منہاس نے ضمانت بحالی کا کیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی  ہے، انہوں نے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب اپنے موکل کو سمجھائیں ایسے نہیں کرتے ،ایسے نہیں ہوتا ، میں یہ کیس اب نہیں سنوں گا ۔

دوران سماعت نجف حمید اپنے وکیل بیرسٹر راجا قدیر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی گزشتہ سماعت پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف ملا تھا، جس کے تحت عدالت نے ان کی گرفتاری روک دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی،مارکیٹ میں ہلچل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کرتے ہوئے پولیس کو نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے نجف حمید کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے 16 جنوری کو نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق فیصلہ واپس لینے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کی تھی، جس کے بعد نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے 24 جنوری کو سنائے گئے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔