رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

Feb 17, 2026 | 12:01:PM
رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دنیا بھر میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہونے والا سورج گرہن، افریقہ اور جنوبی امریکہ کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان میں سورج گرہن کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بحراوقیانوس، بحرالکاہل اوربحیرہ ہند میں بھی جزوی سورج گرہن ہوگا جب کہ  رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں:دبئی: ہائی ٹیک سائبر بینک فراڈ پکڑا گیا،3 ملزم گرفتار

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہوگا اور شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا ۔

 سورج گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بج کر 28 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2 سورج اوردو چاند گرہن ہوں گے۔