سبی میں زلزلے کے جھٹکے، خوفزدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 3.7 اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز سبی کے مشرق میں 125 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے صارفین کے تحفظ کیلئے ’’سائبر شیلڈ ‘‘ متعارف کرا دی