وزیر اعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو نے آسٹرین چانسلر کو حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی۔
آسٹریا کے چانسلر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لمحات شیئر کیے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں روانی نے انہیں حیران کر دیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے برطانیہ واپس پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:چین کی برطانوی و کینیڈین شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت
لوٹن ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل ویگر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔
استقبال کرنے والوں میں مسلم لیگ برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور خرم بٹ بھی شامل تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔