چھوٹے بچے کا فلم پٹھان کے گانے پر ڈانس،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

Feb 17, 2023 | 11:15:AM
'جھوم جو پٹھان' کے سٹیپس پر ایک چھوٹے سے لڑکے کی کلپ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 'جھوم جو پٹھان' کے سٹیپس پر ایک چھوٹے سے لڑکے کی کلپ نے انٹرنیٹ کو اس کے حیرت انگیز ڈانس سے حیران کر دیا۔

سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کے بعد ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ کنگ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کو مداحوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر منایا جا رہا ہے۔

فلم کی طرح پٹھان کے گانے ’بیشرم رنگ‘ اور ’جھوم جو پٹھان‘ بھی کافی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ لوگ فلم کے گانوں پر وائرل انسٹاگرام ریلز کو دوبارہ بنا رہے ہیں۔

'جھوم جو پٹھان' کے سٹیپس پر ایک چھوٹے سے لڑکے کی کلپ نے انٹرنیٹ کو اس کے حیرت انگیز ڈانس سے حیران کر دیا۔۔ سوشل میڈیا صارفین انہیں ’چھوٹا ایس آر کے‘ بھی کہہ رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں چھوٹے بچے کو گانے کے اسٹیپس پر حیرت انگیز ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اسے اپنی ہی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لڑکا ڈانس پرفارمنس کے دوران مسکراتا رہا جسے سوشل میڈیا صارفین پسند کر رہے ہیں۔

آریان شندے کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 8.2 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم   اپنی ریلیز کے تقریباً ایک ماہ بعد بھی پیسہ کما رہی ہے۔ پٹھان کے خوابوں کی دوڑ جاری ہے اور فلم نے مقامی طور پر 500 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔