گومل یونیورسٹی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ساتھ گھومنے پر پابندی عائد

Feb 17, 2023 | 09:46:AM
گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ساتھ گھومنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک ساتھ گھومنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے اعلامیے کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کے حدود سے باہر گراونڈز میں لڑکیوں اور لڑکوں کے ملنے پر پابندی عائد کر دی، طالبات محتاط رہیں اور کلاس رومز تک محدود رہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یونیورسٹی ماحول خراب نہ ہو اور سیکیورٹی کے لئے یہ فیصہ کیا گیا، موجودہ حالات کے تناظر میں اس فیصلے سے لڑکیوں کو حفاظت ملے گی، یونیورسٹی گراؤنڈز میں طلبہ پر نظر نہیں رکھی جاسکتی، ان کو دیپارٹمنٹ کے حدود میں رہنے کی ہدایت کی۔