عمران خان کا اس ماہ کیا ہوگا۔ منظور وسان کی نئی پیشگوئی کر دی

Feb 17, 2022 | 22:51:PM
 پیپلز پارٹی۔ مشیر زراعت۔ منظورحسین وسان۔ وفاقی ۔حکومت ۔ نئی پیشگوئی
کیپشن: منظور وسان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور مشیر زراعت سندھ منظورحسین وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں ماہ حکومت کیلئے اہم ہے، وزیر اعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔
خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی کی گئی ہے، عمران حکومت نے قرضوں کے اوپر قرضے لئے اور الزام سابق حکومت پر ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چل پڑی ہے، جب تک مہنگائی کم نہیں ہوگی تب تک تحریک جاری رہے گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔کپل شرما کا نئی فلم میں انوکھا کردار۔مداح حیران