بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کونسا خواب پورا ہو گیا۔۔؟

Feb 17, 2022 | 22:50:PM
بالی ووڈ، اداکارہ ،عالیہ ،بھٹ
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے سے ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ “سنجے لیلا بھنسالی کی ہیروئن بننا میرا خواب تھا،میں گنگوبائی کے کئی جذباتی مناظر میں ذاتی طور پر جذباتی ہو ئی ہوں، میرے لیے سب سے اہم بات یہ تھی کہ مجھے سنجے سر کے ساتھ کام کرنا تھا۔میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میں ان کی فلم کی ہیروئن بنوں اور وہ مجھے ڈائریکٹ کریں۔اس کے ساتھ ہی مجھے نئی کہانی بھی ملی۔گنگوبائی کے کردار کو جس طرح دکھایا گیا ہے۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ سکرین پر ایسے کردار کو دکھائے ہوئے کافی وقت گزر چکا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’ گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار ہے ، گنگو بائی کے خاندان نے عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم میں  گنگوبائی کو سماجی کارکن سے طوائف بنا دیا گیا ہے ، جس سے انکے خاندان کی بدنامی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریز سےنکاح نامے میں کیا شرط رکھی؟ حبا بخاری نے بتادیا